پی ٹی آئی کے ارکان کی قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی، ہاتھا پائی، سرجنٹ ایٹ آرمز بلانا پڑ گئے

4 Nov, 2024 | 08:40 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  قومی اسمبلی اجلاس میں  پی ٹی آئی کے بعض ارکان نے اہم قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اچانک ہنگامہ آرائی شروع کر دی، انہوں نے وزیر اطلاعات اور دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کی۔ سپیکر کو بدتمیزی اور ہنگامہ آڑائی روکنے کے لئے سارجنٹ ایٹ آرمز بلانا پڑ گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پی ٹی آئی کے  شاہد خٹک نے بدتمیزی کی اور انہوں نے پہلے حنیف عباسی اور پھر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ اس فوران گالم گلوچ بھی کی گئی  جس کے بعد  سپیکر نے ایوان میں سیکیورٹی سارجنٹس بلوا لئے۔، سیکیورٹی اسکواڈ اراکین کو چھڑاتے رہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کے ایوان پہنچنے کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں نعرے  لگائے گئے۔ اپوزیشن نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان کے وقار کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ہلڑ بازی کی ویڈیو کلپس بنائیں۔  اپوزیشن ارکان کے مسلسل شور مچچانے پر  حکومتی بنچوں پر موجودارکان نے بھی نعرے لگانا شروع کر دیا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن  نےمسلسل شور شرابہ کیا۔ ایک موقع پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔

مزیدخبریں