سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں منفی 01 اور اسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم صبح یا رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ/ ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع کی گئی ہے۔