فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ایجوکیشن پر بین الاقوامی کانفرنس

4 Nov, 2024 | 07:46 PM

زاہد چوہدری :فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ایجوکیشن پر بین الاقوامی کانفرنس اور سیمینار ہوا۔

سیمینار میں صدر رائل کالج آف فزیشنز ، ایڈنبرا پروفیسر اینڈریو ایلڈر،وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ،نائب صدر رائل کالج آف فزیشنز ، سکاٹ لینڈو آئرلینڈ ڈاکٹر سوسن پاؤنڈ ،ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی ریجنل سنٹر برمنگھم ڈاکٹر اسد رحیم ،مائرہ رحیم،نائب صدر رائل کالج آف فزیشنز انٹرنیشنل ڈاکٹر کونور میگوائربھی سیمینار میں شریک ہوئے ۔ 
رائل کالج آف فزیشنز کی ڈین ایجوکیشن و ٹریننگ ڈاکٹر کیری بیکر ڈاکٹر مائیکل ہیلیسے ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید کیانی ،پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف علی،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر عائشہ ملک ،پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر عالیہ زاہد، پروفیسر شمیلہ اعجاز منیر اورفیکلٹی ممبران  نے  شرکت کی سیمینار میں پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد  بھی شریک تھی ۔ 
پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے طبی معائنے اور ہسٹری لینے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مریضوں کی صحت کی حفاظت اور فالج سے متاثرہ مریضوں کے علاج سے متعلق گفتگو کی ۔

مزیدخبریں