ریسکیو 1122 نے ایک لاکھ، 96 ہزار 509 واقعات میں ہنگامی رسپانڈ کیا

4 Nov, 2024 | 07:16 PM

 سٹی 42: ریسکیو 1122 نے اکتوبر کے دوران پنجاب میں امدادی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ۔  ریسکیو 1122 نے اکتوبر میں ایک لاکھ، 96 ہزار 509 واقعات میں ہنگامی رسپانڈ کیا
ریسکیو حکام کے مطاب ق ایک ماہ کے دوران کرنٹ لگنے کے 983 واقعات رپورٹ ہوئے، عمارتیں گرنے کے 47، ڈوبنے کے 65 واقعات میں خدمات انجام دیں،43 ہزار 197 ٹریفک حادثات، 284 جلنے کے واقعات سامنے آئے،جرائم کے 4101، گرنے کے 4863 واقعات میں ریسکیو نے رسپانڈ کیا،ایک لاکھ 28 ہزار 272 میڈیکل ایمرجنسی کے واقعات میں مدد فراہم کی گئی،زچگی کے 5306، جانوروں کے ریسکیو کرنے کے 1140 واقعات سامنے آئے،گزشتہ ماہ مختلف کاموں کے دوران حادثات کے 2094 واقعات رپورٹ ہوئے،پنجاب میں اہلکاروں نے 4399 متفرق واقعات میں متاثرین کو مدد فراہم کی۔

مزیدخبریں