خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس آپریشن، 6 خارجی دہشت گرد ہلاک

4 Nov, 2024 | 06:48 PM

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز  نے خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں انٹیلیجنس آپریشن کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیے ۔

سکیورٹی فورسز  کی جانب سے 3 اور 4 نومبر کی رات خیبر پختونخوا میں 2کارروائیوں کی گئیں، ان کارروائیوں میں6 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

وزیرستان میں انٹیلیجنس آپریشن 

 سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کیا، دو سلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں احمد شاہ عرف انتظار نامی خارجی دہشت گرد مارا گیا ۔ 

جنوبی وزیرستان میں آپریشن

جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب خارجی دہشت گردوں کا گروہ در اندازی کی کوشش کر رہا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی،  سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سیکیورٹی فورسز نے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیے، جبکہ 3 دہشتگرد زخمی ہوئے ۔ 

 پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کے ساتھ موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے ، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو خارجی دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کاروائیوں کے لئے استعمال ہونے سے روکے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

سورس : آئی ایس پی آر

مزیدخبریں