ناچ اور گن شوٹ ، کامیڈی اور ایکشن کا مقابلہ، تین دن میں کس نے کیا کمایاَ رپورٹ آ گئی

4 Nov, 2024 | 06:41 PM

Waseem Azmet

دیوالی پر بھارت میں دو بڑی فلمیں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں دھوم دھام سے ریلیز ہوئیں اور دونوں کے پہلے تین دن کا باکس آفس بزنس متاثر کن رہا۔ بھول بھلیا اور سنگھم  ایک دوسری سے بالکل مختلف مزاج کی فلمیں ہیں، بھول بھلیا ہارر کامیڈی ٹائپ کی مووی ہے جس  کی سب سے بڑی خوبی ودیا بالن اور مادھوری کے ڈانس اور سونو نگم کا گیت میرے ڈھولنا ہے تو  سنگھم اگین وہی سنگھم سلسلہ کی پہلی دو فلموں کی طرز پر بنی پولیس ایکشن مووی، فلم بینوں نے دونوں موویز کو پہلے تین دن تو یکساں توجہ دی تاہم باکس آفس کا فیسلہ اس سے آگے کیا ہوتا ہے یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا۔ 

باکس آفس کچھ بھی کہے، دونوں فلموں کے پہلے تین دن کے بزنس اور پبلک کے تبصروں سے یہ بہرحال اسٹیبلش ہو چکا ہے کہ میرے ڈھولنا، آمی جے تومار کی دھن پر ودیا بالن اور مادھوری کے ناچ نے بھارتی فلم بین کے دل میں جگہ بنا لی۔ 

سنگھم نے پہلے دن 43.5  کروڑ روپے بزنس کیا اور بھول بھلیاں نے پہلے دن 35.5 کروڑ اکٹھے کئے، دوسرے دن بھول بھلیاں کا بزنس کچھ بڑھ کر  37 کروڑ ہو گیا اور  سنگھم نے اپنے بزنس کو دوسرے دن بھی برقرار رکھا تاہم تیسرے دن  یعنی کل اتوار کے روز دونوں فلموں کی کلیکشن گر گئی جس سے ان کے مستقبل اور لانگ ٹرم بزنس کے متعلق تشویش ابھرنے لگی ہے۔ 

بھول بھلیاں تھری نے پہلے تین دن میں باکس آفس پر 104 کروڑ اور پچاس لاکھ روپے کمائے جن میں سےے 32 کروڑ روپے تیسرے دن کی کلیکشن ہے جو  پہلے دو دن کی کمائی سے نسبتاً کم ہے۔

سنگھم اگین نے بھی تین دن میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا۔ تیسرے دن، ایکشن سے بھرپور فلم نے 35 کروڑ  انڈین روپے کمائے۔  اب تک، روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے گھریلو مارکیٹ میں کل 121 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ سنگھم اگین سنگھم فرنچائز کی تیسری قسط ہے، جس کا پہلا اور دوسرا حصہ بالترتیب 2011 اور 2014 میں جاری کیا گیا تھا۔ سنگھم سیریز روہت شیٹی کی "پولیس کائنات"  کا حصہ ہے، جس میں سمبا، سوریاونشی اور انڈین پولیس فورس بھی شامل ہیں۔

 اب توجہ پیر سے جمعرات تک کے رجحانات کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔ "

سنگھم اگین

ایک ستاروں سے بھرپور پروجیکٹ، سنگھم اگین میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، اکشے کمار، رنویر سنگھ، ارجن کپور اور ٹائیگر شراف اہم کرداروں میں ہیں۔ جیکی شراف، شویتا تیواری اور دیانند شیٹی بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ فلم کو اجتماعی طور پر روہت شیٹی، اجے دیوگن اور جیوتی دیشپانڈے نے ریلائنس انٹرٹینمنٹ، جیو اسٹوڈیوز، روہت شیٹی پکچرز، دیوگن فلمز اور سینرجی کے بینرز تلے پروڈیوس کیا ہے۔

 سنگھم اگین نے تو جو کیا سو کیا لیکن  بھول بھلیا 3 کا باکس آفس پر دھوم مچانا ایک نازک اداؤں سے بھری فلم کی کامیابی کی کہانی کا پہلا باب بن رہا ہے جسے آگے بڑھتے دیکھنے کے لئے بہت سے دل بے تاب ہیں ۔

 انیس بزمی کی ہدایت کاری میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ اہم کرداروں میں ہیں۔

بھول بھلیا 3 کے بنانے والوں نے مداحوں کی زبردست مانگ کے بعد سونو نگم کے میرے ڈھولنا 3.0 کے گانے کا آڈیو  جس روز  جاری کیاتھا اسی روز فلم کی بلے بلے ہو گئی تھی۔

 ابتدائی طور پر فلم کے بارے میں سسپنس کو بڑھانے کے لیے  اس گیت کی ریلیز کو روکا گیا تھا، پھر اس ٹریک کو دیوالی سے پہلے دیوالی کے تحفے کے طور پر لانچ کیا گیا، جو سامعین کے جوش و خروش اور فلم کی ریکارڈ توڑ کامیابی کا جشن منانے کی ابتدا ثابت ہوا۔ شائقین اس ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، جو فلم کے پریشان کن، ہنگامہ خیز مناظر کی گہرائی میں اضافہ کر رہا تھا۔

بھول بھلیا تھری کا ٹیزر ریلیز ہوا تو اس نے شائقین کے انتظار کی شدت مزید بڑھا دی۔ ودیا اور مادھوری کے ناچ اور  امل ملک اور پریتم  کی آوازوں میں آمی جے تومار نے سننے والوں اور دیکھنے والوں پر ایسا سحر طاری کیا کہ انہیں تین نومبر تک انتظار کرنا دوبھر ہو گیا۔ 

پھر  دیوالی آئی اور یہ میوزک کامیڈی ریلیز ہو گئی- سونو نگم کی میرے ڈھولنا 3.0 اب باہر ہے۔

بھول بھلیا 3 مشہور ہارر کامیڈی میراث کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی ہدایت کاری انیس بزمی نے کی ہے اور اسے بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ میرے ڈھولنا کا تازہ ترین ورژن سمیر کے گیت کی خوبی پر  استوار ہے، جب کہ میوزک ٹیلنٹ امل ملک اور پریتم  کی فریش آوازیں لیکن وہی لیکن مانوس انداز اور آہنگ لائی ہیں۔ اصل موسیقار ، پریتم مہارت کے ساتھ گانے کے جوہر کو برقرار رکھتے ہوئے، پرانی یادوں کو جدید ٹچ کے ساتھ ضم کرتے ہیں، جب کہ سونو نگم کی آواز دل میں اتر جانے والی میلوڈی کو بلند کرتی ہے، جس سے یہ  سونگ واقعی ایک یادگار تجربہ بن گیاہے۔

اس گیت کو یہاں سنیئے

پروڈیوسر بھوشن کمار نے تبصرہ کیا، "سونو نگم کی میرے ڈھولنا 3.0 کی مانگ بے مثال رہی ہے، اور ہم شائقین کی غیر متزلزل سپورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے جلد ریلیز کرنے پر بہت خوش ہیں۔" یکم نومبر کو دیوالی پر اپنی شاندار ریلیز کے ساتھ، بھول بھولیا 3 دنیا بھر کے ناظرین کو واقعتاً مسحور کر رہی ہے۔

مزیدخبریں