سٹی 42 : ے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نئی قانون سازی کی جانب جارہی ہے، نئی قانون سازی 26 ویں آئینی ترمیم کی توہین ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نئی قانون سازی کی جانب جارہی ہے، حکومت انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے نیب سے شکاتیں تھیں اب اداروں کو بے تحاشا اختیارات دیئے جا رہے ہیں ، مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی ایسا قانون پاس کررہےہیں جو جمہوری روایات کا گلا گھونٹ دے گا۔
ہم جمہوری لوگ ہیں ، آئین اور قانون کے دائرہ میں رہیں گے۔ ایک بار پھر دفاعی ادارے کو وہ اختیارات دیئے جارہے ہیں جو ان کی ذمہ داری میں نہیں آتے ، پہلے نیب کےپاس اس طرح کے اختیارات کی بات ہورہی تھی۔ یہ سول مارشل لا کے مترادف اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔
۔