ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کریک ڈاؤن پر1074ملزمان گرفتار،1351مقدمات درج

سموگ کریک ڈاؤن پر1074ملزمان گرفتار،1351مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایکشن میں آگئی ۔ سموگ کریک ڈاؤن پر1074ملزمان گرفتار،1351مقدمات درج کرلیے ۔
شہر میں سموگ کریک ڈاؤن پر73ملزمان گرفتار،186مقدمات درج کئے گئےلاہور سمیت مختلف اضلاع میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ۔24گھنٹے میں سموگ ایس او پیز کیخلاف ورزی پر8افراد گرفتار ،20مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5ملزمان کو جرمانے کرائے گئے،دیگر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ 
رواں سال سموگ کا باعث بننے پر 793مقدمات درج کرائے گئے،صوبہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 615ملزمان گرفتارہوئے ۔ 295افراد کو جرمانےکرائے گئے،3925افراد سے شورٹی بانڈز لیے گئے۔24گھنٹے کے د وران دھواں چھوڑنے والی 4684گاڑیوں کے چالان کئے گئے،468گاڑیوں کو تھانے میں بند،4کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے،رواں سال دھواں چھوڑنے والی 7لاکھ سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے،1لاکھ54ہزار 86گاڑیاں بند،10ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے ۔