سٹی 42: اداکارہ نرگس تشدد کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کےتفتیشی یونٹ کومنتقل کردی گئی ۔ اداکارہ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ آگئی ،
سٹیج اداکارہ نرگس تشدد کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کےتفتیشی یونٹ کومنتقل کردی گئی ۔ ایس ایس او آئی یو کینٹ ڈویژن کی خاتون آفیسر تفتیشی افسر مقرر کردی گئیں ۔ کیس کا ملزم انسپکٹر ماجد بشیر تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا۔انسپکٹر ماجد بشیر 18نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہے،3روزقبل نرگس کےشوہرانسپکٹرماجدبشیرنےگھرمیں نرگس پرتشددکیاتھا،ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کیخلاف مقدمہ درج کررکھاہے،میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد ثابت ہوا ہے ۔ انویسٹی گیشن پولیس نرگس ، گھریلو ملازمین اوراداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کرچکی ہے ۔