عثمان خان : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی کی ملاقات ہوئی ۔
علامہ عارف واحدی کی مولانا فضل الرحمان کو پانچ سال کیلئے امیر جمیعت منتخب ہوئے پر مبارکباد دی ، علامہ عارف واحدی نے علامہ ساجد نقوی کا خصوصی پیغام تہنیت بھی پہنچایا ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کیا ، سیاسی رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ 26ویں آئینی ترمیم خصوصاً سود کے خاتمے اور سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کرانے کا معاملہ زیر غور آیا۔
مولانا فضل الرحمان نے حالیہ صورتحال میں اپنی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہویے ایم ایم اے دور کا بھی ذکر کیا، مولانا فضل الرحمان نے علامہ ساجد نقوی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ علامہ عارف واحدی نے حالیہ سیاسی صورتحال میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کی تعریف کی ۔
ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری بھی موجود تھے ۔