طیب سیف : اسلام آباد میں 48 گھنٹوں میں چار ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈکیت سےاسلحہ،گولیاں اور آٹھ لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی ، ملزم نے جی نائن سے تین لاکھ جی 14 سے سترہ لاکھ کی ڈاکیتی کی تھی۔
ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور پستول برآمد کرلی گئی، اس کے علاوہ ملزم کی موٹر سائیکل اور جعلی نمبر پلیٹ سمیت استعمال کیے گئے بائیکیاء ہیلمنٹ کو بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی رضا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد میں کیشن وین سے کیش لوٹنے کی وارداتیں ہوئی ، جس میں بڑی کامیابی ہوئی ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، کیش ڈکیتی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کل پانچ دنوں میں ڈکیت کو گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے ڈیجیٹل سرویلنس کی مدد سے ہم ڈاکو کو پکڑنے مین کامیاب ہوئے ، آج صبح کے وقت ڈاکو گرفتار ہوا ،سرگودھا کا رہنا والا میٹرک پاس ہے ، ڈاکو یہاں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہے اور پنجاب میں جیل بھی جا چکا ہے ، یہ الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اسے تمام گلی محلوں کا اچھے سے پتا تھا ، یہ گلیوں میں جاتا تھا اور گم ہو جاتا تھا اس لیے ڈھونڈھنے میں مشکل پیش آئی۔