وقاص احمد : غازی آباد کے علاقہ میں نوجوان پر تشدد کاواقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
ملزمان نوجوان پر تشددکرتےرہے جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پولیس نےمتاثرہ نوجوان زین کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نےفون کرکےگھرسےباہربلایااورتشدد کیا ،متاثرہ نوجوان نے بیان دیا ہے کہ ملزمان آہنی راڈسےتشدد کرتے رہے ،ترجمان پولیس کے مطابق میاں حمزہ ،لالاگلزاراورموسی ٰنامی ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں جن میں سے ایک نامزد ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔