انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

4 Nov, 2024 | 04:35 PM

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.79 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9  پیسے اضافے سے 278.71 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.81روپے مہنگا ہوکر 303.22 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.29روپے مہنگا ہوکر 360.93  روپے، جبکہ  سعودی ریال 2 پیسے کمی  سے 74.14 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  75.97 روپے پر برقرار رہا۔ 

مزیدخبریں