سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.79 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے اضافے سے 278.71 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.81روپے مہنگا ہوکر 303.22 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.29روپے مہنگا ہوکر 360.93 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.14 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا۔