ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ٹریفک وارڈنز کی چالاکیاں پکڑی گئیں 

4 Nov, 2024 | 04:29 PM

علی ساہی :چالان کاٹارگٹ پورا کرنے کےلئے وارڈنزکی چالاکیاں پکڑی گئیں ۔ ٹریفک وارڈنزکاموبائل فونزمیں چالان لاگ ان کا ای میل دوسرے موبائل فونز میں ہونے کاانکشاف ہوا ہے 
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری مراسلے نے وارڈنز کی چالاکیوں کاپول کھول دیا ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی اورای میل پر لاگ ان ہونے سے لاگ ان بلاک ہوجاتے ہیں،لاگ ان بلاک ہونے سے دوران چالان مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے،تمام افسران کو صرف چالان لاگ ان حاصل کرنیوالے موبائل چلانے کی ہدایت  دی گئی ہے ۔بصورت دیگر بلاک ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی،متعدد افسران اپنالاگ ان اورپاسورڈ بغرض چالان کسی اورکودےدیتےہیں،کسی اور موبائل میں استعمال کرنے کی کوشش پر لاگ ان بلاک ہوجاتا ہے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کےحکم پرایس ایس پی ٹریفک پنجاب نےمتعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا

مزیدخبریں