ویب ڈیسک:فضائی آلودگی انڈیکس پر نئی دہلی پہلے نمبر پر، لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ،ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر آلودگی انڈیکس پر دہلی 393، لاہور 280 سکور پر ہے۔
2 سے ساڑھے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا جنوب سے مشرق کی طرف چل رہی ہے۔ بھارتی شہر کولکتہ 189 سکور سے تیسرے، 177 سکور کےساتھ دبئی چوتھے، قاہرہ پانچویں اور ڈھاکہ چھٹے نمبر پر ہے۔
4 اکتوبر کو لاہور ائیرکوالٹی انڈیکس پر 1194 کے سکور پر تھا، اس روز ہوا کی رفتار ساڑھے 8 سو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے۔ کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ،عوام کو گھروں پر ہی رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مونجی اور فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی سمیت خلاف ورزیوں پر گرفتاریوں اور جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکل موسمی حالات کا مقابلہ سب مل کر ہی کر سکتے ہیں، دھواں پھیلا کر انسانی زندگی سے نہ کھیلیں۔
خطے کا میڈیا، دانشور اور سوچ و احساس رکھنے والے لوگ رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔