قیصرکھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی دس روزہ رخصت منظور، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری دس روز کے لئے یورپ جائیں گے ۔ حکومت نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو یورپ جانے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کو چیف سیکرٹری پنجاب کی عدم موجودگی میں اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔