ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروط

مریم نواز کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروط
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی، ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجاز ت سے مشروط ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں چیک اپ کرایا، مریم نواز کو گلے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، طبی معالجین نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔