ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’انصاف تو مل نہیں رہا ‘ بشریٰ بی بی عدالت میں روپڑیں

’انصاف تو مل نہیں رہا ‘ بشریٰ بی بی عدالت میں روپڑیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حاشر وڑائچ ،ارشاد قریشی: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں جذباتی ہوگئیں۔جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے روپڑیں۔

 بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،بشری ٰ بی بی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پیش ہوئیں۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ  بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا،جیل حکام کو ہدایت کریں، بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں،کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا۔

 کیس کی سماعت کے بعد عدالت سے روانہ ہوتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ انصاف تو مل نہیں رہا ،ظلم ہورہا ہے،بشریٰ بی بی جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے روپڑیں ۔

 دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں،ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرینگے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی،میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یونس شامل ہیں،پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم پر مشتمل میڈیکل بورڈ آج بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گا۔