ملک اشرف : بہتر سال سے زائد کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی تعیناتی میں چوتھی بار توسیع کیخلاف درخواست پر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ۔
جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پرسماعت کی،،درخواستگزار کی جانب سے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے وکیل کے معاون کی جانب سے التواء کی تحریری درخواست پیش کی گئی، جس میں کہاگیا کہ علالت کے باعث سینئر وکیل پیش نہیں ہوسکتے، اگلی تاریخ دیدی جائے ، جس پر عدالت نےسماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کردی ،،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔