ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی,پراسکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، پراسکیوٹرکی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

 عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظورکی۔

Ansa Awais

Content Writer