جنید ریاض : شہر میں سموگ کی صورتحال بگڑنے کا معاملہ، سرکاری و پرائیویٹ پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے۔
ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے باعث نرسری تا پانچویں جماعت تک سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔چھٹیوں کے احکامات کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ دونوں سکولوں پر ہوگا۔پرائمری سکولز دوبارہ 11 نومبر بروز پیر سے کھلیں گے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہر میں سموگ کی صورتحال بگڑنے کا معاملہ، پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند
4 Nov, 2024 | 11:45 AM