ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ: سابق  چیئرمین یو سی کے گھر  30 سے زائد مسلح افراد کادھاوا

باغبانپورہ: سابق  چیئرمین یو سی کے گھر  30 سے زائد مسلح افراد کادھاوا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:باغبانپورہ میں سابق  چیئرمین یو سی 135 کے گھر پر مسلح افراد نےدھاوابول دیا۔

 مہر محمد جمیل کے گھر 30 سے زائد افراد نے دھاوا بولا،واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں نامعلوم موٹرسائیکل اور کارسوار گھر میں گھس کر مہر جمیل کو للکارتے ہیں۔ملزمان دھمکیاں دیکر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے افراد کی شناخت کر لی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سابق چیئرمین یوسی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ باغبانپورہ تھانہ میں ہشام ریاض اور 30 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔