ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی ریٹائرمنٹ میں صرف 7 روز باقی

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی ریٹائرمنٹ میں صرف 7 روز باقی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی ریٹائرمنٹ میں صرف 7 روز باقی رہ گئے ،جسٹس شکیل احمد 62 سال کی عمر پوری ہونے پر 12 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔

جسٹس شکیل احمد بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں ، 11 نومبر 1962 کو پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم مقامی تعلیمی ادارے سے حاصل کی ، بی اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکالت کا آغاز کیا ، اس کے بعد بطور جوڈیشل افسر عدلیہ جوائن کی ، کئی اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رہے ، 7 مئی 2021 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے ،جسٹس شکیل احمد اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر ہیں ،جسٹس شکیل احمد کی 12 نومبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہو جائے گی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer