ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول بند، ہیوی گاڑیوں  پر پابندی، شملہ پہاڑی کے اطراف موٹرسائیکل چنگ چی رکشہ کے داخلے پرپابندی

سکول بند، ہیوی گاڑیوں  پر پابندی، شملہ پہاڑی کے اطراف موٹرسائیکل چنگ چی رکشہ کے داخلے پرپابندی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کومل اسلم ) سموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر محکمہ ماحولیات کا ایک اور بڑا اقدام،سکولز کے بعد ہیوی گاڑیوں کی شہر میں انٹری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

  صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلے  نمبر پر ہےباغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 414 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 714، سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 613 پر پہنچ گیا ہے۔

 شہر میں سموگ کی اوسط شرح گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر صورتحال تاحال تشویشناک قرار دی جارہی ہے، بچوں کو آلودہ فضا سے بچانے کے لیے آج 4 نومبر سے 9 نومبر تک لاہور کے پرائمری سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا  گیا ہے جبکہ محکمہ ماحولیات نے جمعہ اور اتوار کو لاہور میں ہیوی گاڑیوں کی انٹری پر پابندی عائد کر دی گئی ، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

 محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن ،خوراک اورادویات والےٹرکس کےپاس وکس سرٹیفکیشن ہونا لازم قرار دے دیا گیا ، ایمبولینسز اورفائربریگیڈ کی گاڑیوں کو پابندی استثنیٰ ہوگا جبکہ جمعہ اور اتوار کے علاوہ ہیوی گاڑیاں مقرر کردہ ٹائمنگ میں شہر میں آسکیں گی۔

 ادھر سموگ میں کمی کے لئے شملہ پہاڑی کے اطراف گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد جاری ہے، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، ایمپرس روڈ، کشمیر روڈ اور ڈیورنڈ روڈ پر گرین لاک ڈاون لگایا گیا ہے، ان شاہراہوں پر موٹرسائیکل چنگ چی رکشہ کے داخلے پرپابندی لگائی گئی۔

 مذکورہ شاہراہوں پر بیریئرز لگا کر ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہیں، کھلی جگہ پر بغیر چھڑکاؤ جھاڑو لگانے پر پابندی ہے جبکہ باربی کیو شاپس بھی رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔

 گرین لاک ڈاؤن کے باعث شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بڑی پارکنگ بھی ختم کر دی گئی، ایک ماہ کے لئے نادرا پارکنگ کو متبادل کھلی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔