ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہو گیا۔

 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ،برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 70 ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔

 دوسری جانب  ایران نے خطے کے ممالک بتادیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 غیر  ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

 ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے ,  اور مارکیٹ کو تشویش ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی متوقع جوابی کارروائی سے تیل کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہیں۔