اسرار خان: کوٹ لکھپت جنرل ہسپتال میں خاتون کی پراسرار ہلاکت نے ہسپتال میں سراسیمگی پھیلا دی۔
45 سالہ مریم ناصر گائنی وارڈ میں پرچی بنوا کر اکیلی داخل ہوئی تھیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ایک گھنٹے بعد مردہ حالت میں پائی گئیں۔
ایدھی کےترجمان نے بتایا کہ پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی سکونت اور اہلخانہ کے حوالے سے ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاکت کی وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آ سکیں گی۔