فوادچودھری کی عدالت پیشی کیلئے درخواست دائر

4 Nov, 2023 | 04:16 PM

(فرزانہ صدیق) سابق رہنماپی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشرعات فوادچودھری کو عدالت پیش کرنےکےلئےمجسٹریٹ کےسامنےدرخواست دائر کی دی گئی۔

 فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے فوادچودھری کو عدالت پیش کرنے کی درخواست دائر کی، درخواست کے متن کے مطابق فواد چودھری کو غیرقانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے، آج دن ساڑھے 12بجے کچھ لوگ غیر قانونی اٹھا کر لے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اٹھا کر لے جانے والے کچھ سول اور کچھ پولیس اہلکار تھے، فواد چودھری  کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں ،عدالت فواد چودھری کو بازیاب کراکےرہائی کے احکامات دے۔

مزیدخبریں