(عابد چوہدری) پولیس کی جانب سے کاہنہ میں سرچ آپریشن،مقامی افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی افراد نے سرچ آپریشن کرنیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور،اہلکاروں پر تشدد۔
کاہنہ میں دہشت گردی ، کار سرکار مداخلت ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کلیا گیا، نشتر کالونی،کوٹ لکھپت پولیس و دیگر اہلکاروں نے رات گئے سرچ آپریشن کیا جہاں افضال پاہٹ ، حمزہ عظیم پاہٹ سمیت 25نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس پر شدید فائرنگ کی ،علاقے میں خوف ہ ہراس پھیل گیا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور اہلکارعرفان کو ملزمان نے دھر لیا،تشدد کا نشانہ بنایا۔