ویب ڈیسک: فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حبا چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ فوادچودھری کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔
بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے بتایا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔
حبا چودھری نے بتایا کہ فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چودھری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔