عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں

4 Nov, 2023 | 12:46 PM

Ansa Awais

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی   ضمانت بحالی کی درخواستوں پر7 نومبر کو سماعت کرے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوگئے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کر دی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بحالی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔دو رکنی بنچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔

 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے ۔

مزیدخبریں