( سٹی42) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے۔
نگران وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ ہماری ہمدردیاں گزشتہ رات نیپال میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نیپال کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
Our thoughts and prayers are with those affected by last night’s earthquake in Nepal that has resulted in loss of precious lives and property. Pakistan stands with Nepal during this difficult time and is ready to extend whatever assistance is required. @cmprachanda @PakPMO
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 4, 2023
خیال رہے کہ نیپال میں رات گئے آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔