شاداب خان کی انجری , پی سی بی کااہم بیان

4 Nov, 2023 | 11:32 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اب کرکٹر کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خان کے کنکشن میں بہتری آ رہی ہے، گزشتہ روز شاداب نے ہلکی ٹریننگ بھی کی تھی۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کنکشن کی کچھ علامات کی وجہ سے آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کو موقع نہیں دیا جارہا، امید ہے کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں۔واضح رہے کہ آل راؤنڈر جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، کنکشن کی وجہ سے انہیں پہلے بنگلادیش اور  آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھلایا جارہا۔

مزیدخبریں