(ویب ڈیسک) نیپال میں 6.4 شدت کے شدید زلزلہ آنے سے 128 افراد ہلاک جبکہ 140 کے قریب شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 310 میل مغرب میں تھا،زلزلے کے باعث متعدد مکانات اور عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Nepal Earthquake | Visuals from Jajarkot that has been ravaged by the earthquake that struck last night.
— ANI (@ANI) November 4, 2023
Bheri Hospital, Kohalpur Medical College, Nepalgunj military hospital and Police Hospital have been made dedicated hospital for the earthquake-affected. All heli-operators… pic.twitter.com/odRG4vkBwE
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 6.4 تھی، 11.32منٹ پر آنیوالے زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے، نئی دہلی،ریاست بہار اور یو پی کےکئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے،جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق بھارت میں آنیوالے زلزلےکی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز نیپال کا سرحدی علاقہ جملا تھا، زلزلے کی گہرائی 17.9 کلو میٹر تھی۔