سیلاب سے تباہ سکولوں کی بحالی کے منصوبہ کی منظوری

4 Nov, 2023 | 04:41 AM

وقاص عظیم: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت میں سی ڈی ڈبلیو پی نے224ارب روپے کے9منصوبوں پر غور و خوض کا کام مکمل کر لیا۔ اجلاس میں10ارب روپے مالیت کے5منصوبوں کی منظوری دیدی گئی،213 ارب 86 کروڑ روپے کے 4منصوبے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نےبلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سکولز کی بحالی کا منصوبہ منظور کرلیا، اس کے علاوہ پاک کوریا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ منظور بھی منظور کر لیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولزبحالی کا منصوبہ ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں