ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپرسٹار کی نہیں سپرسسٹم کی ضرورت ہے، جہانگیر ترین

Jahangir Tareen Hahizabad Jalsa of Istahkam e Pakistan Party, IPT Convention in Hafizabad,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک کو سپر اسٹار کی نہیں، سپر سسٹم کی ضرورت ہے ، شخصیات نہیں ملک اور عوام اہم ہیں۔

جہانگیر ترین نے حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہی وعدے کریں گے جنہيں پورا کرسکیں ، ہماری حکومت میں کم از کم تنخواہ 50  ہزار روپے ہوگی ، لوگوں پر پیسا خرچ کریں گے تاکہ ان کی زندگی آسان ہو ، بھوکا سونے کا خوف نہ ہو، ہائی اسکول تک تعلیم مفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری محافظ ہے ، اپنے یقین اور اعتماد سے اسے اور مضبوط کرنا ہوگا ، فوج ہی ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔

اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  علیم خان نے کہا کہ اگر نیا پاکستان دیکھنا ہے تو فرح گوگی اور بزدار کے گھر جاکر دیکھو ، تبدیلی سرکار کے دور میں جتنی کرپشن ہوئی ، کسی دور میں آج تک نہیں ہوئی ۔ 

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال دکھا کر سب سے نالائق آدمی ہم پر مسلط کیا گیا ہے، عثمان بزدار  رج کے نالائق اور بے ایمان تھا ۔