پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایف آئی آر کے معاملے پر پرویز الٰہی اور عمران خان کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے رویے پر ناراض ہیں، پرویز الٰہی قانون کے مطابق مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں ، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں۔