(ویب ڈیسک)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا اورسابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیرمزاری 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیراعظم طویل عرصہ سے علالت کے باعث لاہور میں زیرعلاج تھے،سابق نگران وزیراعظم تمن مزاری کے چیف بھی تھے ۔
میر بلخ شیر مزاری 8 جولائی 1928 کو پیدا ہوئے تھے، وہ 18 اپریل 1993کو نگران وزیراعظم بنے تھے اور26مئی 1993کو نگران وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے ۔انہوں نے 1951میں سیاست کا آغاز کیا،میر بلخ شیر مزاری متعدد بار ممبر قومی وصوبائی اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔