(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا کہ کیا آئین کے آرٹیکل 63 ون پی میں رکن پارلیمنٹ اور سیاسی جماعت کے عہدے دار کی عارضی نااہلی کی شرط موجود ہے؟ کیا درخواستگزار کو عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہئے؟ درخواست میں سنجیدہ آئینی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
آئینی و قانونی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاونت کریں،عدالت نے چئیرمین الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، عمران خان سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی، درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔