مجھے ایک دن پہلے حملے کی خبر مل چکی تھی،عمران خان

4 Nov, 2022 | 07:41 PM

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے چار گولیاں لگی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا، ان لوگوں نے وزیرآباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  اس سے پہلے میں قوم کے سامنے پچھلے چھ مہینے میں ہونے والے ایونٹس رکھنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کیا کہ جو لوگ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ان کا ساتھ نہیں دینا، حکومت سے نکالنے کے بعد جس طرح قوم نے میری پذیرائی کی میں تو خود حیران رہ گیا۔

مزیدخبریں