ویب ڈیسک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست تو دے دی مگر میچ میں امپائرنگ کے حوالے سے ایک تنازع سامنے آیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔گر حیران کن طور پر افغانستان کی بولنگ کے دوران چوتھا اوور 5 گیندوں کے ساتھ ہی مکمل ہوگیا۔امپائرنگ کی اس غلطی کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی۔
میچ کے چوتھے اوور کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود تھے اور انہیں اس اوور میں صرف 5 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا۔افغان بولر نوین الحق نے یہ اوور کرایا تھا اور 5 گیندوں کے بعد ہی امپائر نے اوور مکمل ہونے کا اشارہ دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے بھی امپائر کی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی یا شاید اس وقت انہیں اس کا علم ہی نہیں ہوسکا تھا۔
How is it possible there can be a five-ball over in international cricket? Totally unacceptable. The only thing fair from here is Afghanistan also only gets five balls in its fourth over. #T20WorldCup
— Adam White (@White_Adam) November 4, 2022

تو اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم کی اننگ کو ایک گیند کی کمی کا سامنا ہوا۔اب یہ کمی اس کو بھاری پڑتی ہے یا نہیں یہ تو معلوم نہیں کیونکہ آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔