عمران حملہ خان کیس: ملزم کی اہلیہ کا  چونکا دینے والا بیان بھی سامنے آ گیا      

4 Nov, 2022 | 06:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے اہل خانہ سےپولیس تحقیقات جاری ہیں۔ملزم نوید کی اہلیہ کی جانب سے پولیس کو  دیے گئے  بیان میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز شوہر مجھے دھونکل میں واقع اسپتال لےکرگیا تھا۔

 ان کا کہنا تھاکہ موٹرسائیکل پرہم پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے گزرے تھے تو استقبالیہ کیمپ میں اونچی آوازمیں میوزک بجانے پر شوہر کو غصہ آگیا،ملزم کی بیوی کا کہنا تھاکہ نوید نے بڑبڑاتے ہوئے میوزک بجانے والوں کوبرا بھلا بھی کہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی،  پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔

مزیدخبریں