(علی رامے)ادارہ برائےانسداد بےرحمی حیوانات کےملازمین کومستقل کرنےکےحوالےسےتقریب کا انعقاد،عارضی طور پر اور کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین میں مستقلی کےآرڈرزتقسیم کیے گئے۔
ادارہ برائےانسداد بےرحمی حیوانات کے43ملازمین کومستقل کردیاگیا ہے۔ ملازمین میں مستقلی کے آرڈرز تقسیم کرنے کے حوالے سے ویٹرنری یونیورسٹی لاہور میں تقریب ہوئی، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مالک بھلہ نے خصوصی شرکت کی۔
گریڈ 1 کے 37، گریڈ 6 کے 5 اور گریڈ 9 کے 1 ملازم کو مستقل کیاگیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نےکہا ریگولرائزیشن کےباعث ملازمین کی ملازمت کے متعلق بے یقینی دور ہوگئی ہے،بعض ملازمین 4 سال سے مستقلی کے منتظر تھے۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل،وی سی ویٹرنری یونیورسٹی فریال گوہر اور دیگر نے شرکت کی۔