بڑھتی مہنگائی میں موٹرسائیکل خریدنا آسان ہوگیا

4 Nov, 2022 | 05:04 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) مہنگائی میں عوام کی سستی سواری بھی مہنگی ہوگئی، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے موٹرسائیکلوں کی فروخت میں بھی کمی دیکھی گئی، پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے موٹرسائیکل خریداروں کی پریشان دور کرتے اہم فیصلہ کیا۔

بائیکس کمپنیوں میں قیمتیں بڑھانے کی میراتھن ریس جاری ہے، گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے جاری نئی پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈل کی قیمتوں میں 15 تا 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں نیا GSX 125 لانچ کیا،  سوزوکی کمپنی کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 یورو کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے ہوچکی ہے۔

کمپنی نے موٹرسائیکل خریداروں کے لئے ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے، GSX 125 کے لیے 0 فیصد مارک اپ قسط کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کیا جا سکے۔منصوبہ دو سال پر محیط ہے اور اس میں ادائیگی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لئے پاکستان بھر میں وسیع قسطوں کے منصوبے تشکیل دیے ہیں۔سوزوکی کمپنی کے مقابلے میں قبل ازیں اٹلس ہونڈا نے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ  کے ذریعےقسطوں کا منصوبہ پیش کیا، جب کہ یاماہا کی جانب سے صرف MCB کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو ایک سال پرصفر فیصد قسط کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

 
 

مزیدخبریں