(ویب ڈیسک) گلستان جوہر میں سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے بلاک 17 میں واقع ایک فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔ مقتولہ کی شناخت حاجرہ کشور زوجہ جمیل احمد کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر تقریباً 75 سال تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ریسکیو ورکرز نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹا نفسیاتی مریض ہے لیکن فلیٹ کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ فوری طورپر قتل کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔