ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زبردستی کاروباری مراکز بند کرائے تو،تاجروں نے بڑا اعلان کر دیا

 آل پاکستان،انجن تاجران،سپریم کونسل،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سپریم کونسل انجمن تاجران کے مرکزی رہنما نعیم میر کہتے ہیں کہ کل کے واقعہ پر رنجیدہ ،زخمیوں کیلئے دعا گو ہیں،شہید ہونے والے کارکن کے اللہ درجات بلند کرے تاہم تحریک انصاف شہروں میں زبردستی کاروباری مراکز بند کرانے سے اجتناب کرے۔

آل پاکستان انجمن تاجران سپریم کونسل کے چیرمین نعیم میر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے ،لیکن زبردستی ہمارے کاروبار بند نہ کروائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تاہم بڑے شہر و اضلاع میں کاروبار معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔

نعیم میر نے کہا کہ تحریک انصاف کی کل رات کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شہروں میں زبردستی کاروباری مراکز بند کرانے سے اجتناب کرے اگر تاجروں کیساتھ زبردستی ہوئی تو پھر اصل ہڑتال اور احتجاج ہوگا۔