بڑی خبر؛ عمران خان پر حملہ کرنیوالے نے دو افراد کا نام بتا دیا

4 Nov, 2022 | 04:38 PM

ویب ڈیسک : عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیشرفت، ملزم کی نشاندہی پر 2 افراد گرفتار ہو گئے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض نوید کو  پستول اور گولیاں بیچیں۔پولیس  کا کہنا ہے کہ جس پستول سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا وہ بغیر نمبر اور لائسنس کے تھا۔

 ملزم نوید کا اپنے نئےبیان میں کہا کہ مجھے پکڑنے والے ایک شخص کو کنٹینر سے آئی گولی لگی میں نے اسے گرتے دیکھا۔ کنٹینر سے مجھ پر فائرنگ بھی کی گئی جو ایک شخص اور درخت میں لگی ،گھر والوں کو بتا کر ایا تھا کہ ایک اہم کام کے سلسلے میں وزیر آباد جا رہا ہوں ۔

میں نے اپنی فیملی سے کہا کہ میرے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں،سعودی عرب اس لیے چھوڑا کہ اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا،میں نے اپنا ایک بیان اپنے موبائل میں بھی ریکارڈ کر رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔

مزیدخبریں