لانگ مارچ رکے گا یا نہیں؟مراد راس نے بتا دیا

4 Nov, 2022 | 11:22 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر مراد راس لاہورکے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے جہاں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان زیرِ علاج ہیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران خان کو کیا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔

عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران خان کو کیا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

مزیدخبریں