زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

4 Nov, 2022 | 10:27 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا ۔

رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کا مجموعی حجم 14 ارب 67 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو تقریباً 4 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 28 اکتوبر کو گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کاحجم 8 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مالیت 5 ارب 76 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔

مزیدخبریں