عمران خان پر حملے کا واقعہ، پنجاب بار کونسل نے بڑا اعلان کردیا

4 Nov, 2022 | 09:23 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بار کونسل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کیخلاف آج صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پنجاب بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جیسے بین الاقوامی لیڈر پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  آج  پنجاب بھر میں واقعے کیخلاف وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کل گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں